Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اکثر علاقوں میں شدید دھند‘حد نگاہ صفر ، موٹر وے بند کردی گئی

Copy of white - 2023-12-26T120150.588

اکثر علاقوں میں شدید دھند‘ حد نگاہ صفر ، موٹر وے بند کردی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے اکثر علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے وجہ سے حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کرنی پڑگئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے، اسی طرح دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے اور موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے، پشاور سے رشکئی موٹروے بھی بند ہے، اس طرح کے موقسمی صورتحال میں مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ بالائی سندھ میں رات کو دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال میں دھند رہنے کا امکان ہے، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند چھائی رہے گی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل خطرناک دھند دھند موٹر وے پولیس

Post navigation

Previous: تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ملتان ایئر پورٹ سےگرفتار
Next: سربراہ اے این پی اسفند یار ولی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan gets to host the Women's T20 World Cup-ICC
  • کھیل

پاکستان کو ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

US mobilizes over Lebanon tensions, Trump advises Israel to exercise restraint
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان کشیدگی پر امریکا متحرک، ٹرمپ نے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دے دیا

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.