Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، بلاول بھٹو زرداری

Copy of featuredphoto (20)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاق میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے اور اگر اعتراضات نہ سنیں تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے منصوبے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور وفاق کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنے گئے تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام اور معیشت پر منفی اثر ہوگا، متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی ہے، صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں، ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

دوسری جانب، حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں شروع کردیں، چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی پیشکش پر معذرت کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہوگیا، بلاول بھٹو دبئی چلے گئے اور وہاں سے یورپ بھی جانے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں حکومت سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے زائد کے نئے آبپاشی منصوبے کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، پانی کی تقسیم کے معاملے پر دونوں صوبے متعدد بار آمنے سامنے آچکے ہیں، اس منصوبے کے سبب اس تنازع میں مزید اضافے کا امکان ہو سکتا ہے۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پنجاب کے لیے ایک مکمل طور پر نئے آبپاشی کے نظام کی منظوری دی تھی، صوبے نے چولستان کے علاقے میں 176 کلومیٹر لمبی چولستان کینال اور 120 کلومیٹر لمبی ماروٹ کینال بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Tags: بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی دریائے سندھ کالا باغ ڈیم کینال منصوبے متنازع متنازع منصوبے وفاق میں اختلافات

Post navigation

Previous: غزہ میں جنگ کے خاتمے تک قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا:حماس
Next: رومانیہ- کوسوو میچ تنازعہ: یوئیفا نے 3-0 سے میچ کا فیصلہ رومانیہ کے حق میں دے دیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.