فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناروے کی جانب سے انتونیو نوسا نے 39ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کے اماد دیالو نے 74ویں منٹ میں مقابلہ برابر کیا، تاہم ارلنگ ہالینڈ نے 86ویں منٹ میں فیصلہ کن گول داغ کر ناروے کو فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ ناروے 1998 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچا، جہاں اس کا مقابلہ 5 جولائی کو برازیل سے ہوگا۔
