Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

ایلون مسک بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں شامل، اہم ذمہ داری مل گئی

1 minute read
musk-trump

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیے نئے ناموں کا اعلان کردیا اور انہوں نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی، وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران لاکھوں ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اہم ذمہ داری دینے کا وعدہ کیا تھا۔

نو منتخب امریکی صدر نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے ایلون مسک اور ری پبلکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار وویک راماسوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (محکمہ برائے حکومتی کارکردگی) [DOGE] کی سربراہی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ یہ ادارہ حکومت کی حدود سے باہر کام کرے گا اور اس میں شامل دونوں افراد وفاقی حکومت کو ’بڑے پیمانے پر اداراجاتی اصلاحات‘ کے لیے تجاویز اور رہنمائی فراہم کریں گے، جب کہ حکومت کے لیے وہ کاروباری نقطہ نظر پیدا کرے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اور راماسوامی ’بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، اضافی قواعد و ضوابط کو کم کرنے، فضول اخراجات میں کمی اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کی از سر نوتشکیل کریں گے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیا محکمہ ری پبلکن پارٹی کے خوابوں کو پورا کرے گا اور ’حکومت سے باہر رہتے ہوئے رہنمائی فراہم کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں ایلون مسک اور راما سوامی کے کردار غیر رسمی ہوں گے جس کے لیے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے ایلون مسک ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کی سربراہی کر سکیں گے جب کہ راما سوامی بھی پروائیٹ سیکٹر کے لیے کام کرسکیں گے۔

Tags: اہم ذمہ داری سونپ دی ایلون مسک حکومتی کارکردگی کابینہ نئے ناموں کا اعلان نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Post navigation

Previous: ایکواڈور کے انٹرنیشنل فٹبالر مارکو انگولو کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسے
Next: بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.