Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

الیکشن سے متعلق بےیقینی غیرملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتی ہے،ورلڈ بینک

1 minute read
BANGLADESH (33)

الیکشن سے متعلق بےیقینی غیرملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتی ہے، ورلڈ بینک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی بےیقینی غیرملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتی ہے، ساتھ ہی پُرتشدد واقعات بھی بڑھ گئے تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید خراب ہوگی۔

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، ایسے میں ورلڈ بینک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات سے متعلق بے یقینی نجی شعبے اور غیرملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتی ہے۔

ورلڈ بینک کی ’گلوبل اکنامک رپورٹ‘ میں کہا گیا ہے کہ اگر سیاسی و سماجی بےچینی کے ساتھ پُرتشدد واقعات بھی بڑ ھ گئے تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید بگڑے گی، تاہم بےیقینی کے خاتمے اور انتخابات کے بعد ترقی کے امکانات سے حالات بہتر بھی ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا جولائی 2023 سے جون 2024 تک کا اکنامک آؤٹ لک غیرفعال ہے اورمعاشی ترقی کی شرح کا تخمینہ صرف 1.7 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افراط زر کا دباؤ کم ہونے پر امکان ہے کہ مالی سال 25-2024 میں ترقی کی شرح 2.4 فیصد پر جاپہنچے، مالیاتی پالیسی کے بارے میں توقع ہے کہ یہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے سخت رہے گی۔

ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ سال 2024 میں غریب گھرانے خوراک پر اضافی رقم خرچ کریں گے جس سے غذاکی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس سے غربت اور عدم مساوات مزید بڑھے گی۔

Tags: الیکشن پاکستان عالمی بینک ورلڈ بینک

Post navigation

Previous: صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کا استعفی منظور کرلیا
Next: آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا حل ہے، دفتر خارجہ

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.