Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے : قطری وزیر خارجہ

1 minute read
maxresdefault (14)

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے : قطری وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کو باور کرایا ہے کہ قطر غزہ میں فائر بندی کے لیے ہونے والی بات چیت میں مصر اور امریکا کے ساتھ بطور ثالثی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مزید یہ کہ دوحہ حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں اور رابطے جاری رکھے گی۔ اس بات کا اعلان قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق شیخ محمد نے بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ “متحارب فریقین کے بیچ معاہدے تک پہنچنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں کو یکجا کیا جائے۔ اس معاہدے کے ذریعے غزہ کی پٹی میں فائر بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور خطے میں علاقائی جارحیت کے نتائج سے گریز ممکن ہو سکے گا”۔

واضح رہے کہ بلنکن اپنی سفارتی کوششوں کے اگلے مرحلے میں قاہرہ کے دورے کے بعد منگل کو دوحہ پہنچے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ نے وہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، مصر اور قطر ہر ممکن کوشش کریں گے حماس کو اسرائیل کے ساتھ ‘خلیج پاٹنے کے لیے پیش کردہ تجویز’ پر قائل کیا جا سکے۔

بلنکن کے مطابق امریکا ایک طویل عرصے سے یہ بات بتا چکا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کے کسی طویل المدت قبضے کو قبول نہیں کرے گا۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز کہا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ مجوزہ معاہدے کے منصوبے سے “پیچھے ہٹ رہی ہے”۔ شکاگو کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ “اسرائیل کے مطابق وہ کسی نتیجے تک پہنچ سکتا ے جب کہ اب حماس پیچھے ہٹ رہی ہے”۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے پیر کی شب تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو امریکی منصوبے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

ادھر حماس تنظیم نے اپنی آمادگی سے پیچھے ہٹنے کے متعلق جو بائیڈن کے الزام کی تردید کی ہے۔ منگل کے روز جاری بیان میں تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ الزام بے بنیاد ہے اور بائیڈن اور بلنکن کے بیانات تنظیم کے موقف کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔

حماس نے باور کرایا کہ گذشتہ ماہ وساطت کاروں کے ساتھ جن امور پر آمادگی ہوئی تھی تنظیم ان کی پابند رہے گی۔

البتہ حماس نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی آخری پیش کش اُس امر کے یکسر بر خلاف ہے جس پر دو جولائی کو تمام فریق متفق ہو گئے تھے۔ تنظیم کے مطابق یہ ‘یُو ٹرن’ شدت پسند اسرائیلی وزیر اعظم کی نئی شرائط اور غزہ کے حوالے سے مجرمانہ منصوبوں کے سامنے جھک جانے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن کے گذشتہ ہفتے کے اعلان کے مطابق اس نے دوحہ بات چیت کے دوران میں ایک عبوری تجویز پیش کی تھی۔ اس کا مقصد غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے معاہدے کے سقم کو دور کرنا تھا جس پر حماس نے واشنگٹن پر اسرائیلی دباؤ کے آگے جھکنے کا الزام عائد کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ابھی تک غزہ کی پٹی سے مکمل انخلا نہ کرنے پر مصر ہیں۔ ساتھ ہی وہ رفح اور فلاڈلفی (صلاح الدین) کی راہ داریوں پر اپنا سیکورٹی کنٹرول باقی رکھنا چاہتے ہیں اور عارضی فائر بندی کے خواہش مند ہیں۔ تاہم حماس اور مصر دونوں اس چیز کو مسترد کرتے ہیں۔

Tags: اینٹونی بلنکن جنگ بندی دوحہ غزہ فائر بندی قطر کوششیں مصر وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی

Post navigation

Previous: پی ایف اے ایوارڈز میں انگلش کھلاڑیوں کا راج
Next: پرتگالی مڈفیلڈر میٹیس فرنینڈس نے ساؤتھمپٹن ​​کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کرلیے

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
  • کھیل

فیفاورلڈ کپ : کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کیپ ورڈی نے اسپین کو حیران کر دیا

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.