Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کراچی سے 170 کلومیٹر دور ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان میں تبدیل، تیسرا الرٹ جاری

featurephoto (63)

کراچی سے 170 کلومیٹر دور ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان میں تبدیل، تیسرا الرٹ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رن آف کچ (بھارت) کے اوپر موجود کراچی سے 170 کلومیٹر دوری پر موجود ڈیپ ڈیپریشن اب سائیکلون کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا ڈیپ ڈیپریشن اب سائیکلون کی صورت اختیار کرگیا، اسنیٰ کراچی کے جنوب مشرق میں 170 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت اس کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا، رات میں تیز اسپیل متوقع ہے، اس سمندری طوفان کی سمت بلوچستان، عمان کی جانب ہے، بارشیں اسی سسٹم کے زیر اثر ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان (ایم ڈی پی) نے ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جانب سے جاری کردہ تازہ ترین الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے رن آف کچ پر ڈیپ ڈپریشن 12 گھنٹوں کے دوران مغرب، جنوب مغرب کی جانب بڑھا۔

اس میں کہا گیا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 200 کلومیٹرمشرق، جنوب مشرق کے فاصلے پرموجود ہے، سمندری طوفان 70 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ ناہموار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ سائیکلون مزید مغرب،جنوب مغرب کےجانب بڑھےگا، دوپہر یا شام تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرےگا، سازگارماحول کے باعث یہ ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

جاری کردہ تیسرے الرٹ میں کہا گیا کہ سائیکلون کے زیر اثر کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ میں موسلادھاربارش کاامکان ہے، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد اضلاع میں بھی 31 اگست تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں 30 اگست سے یکم ستمبر تک تیز بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست، بلوچستان کے ماہی گیروں کویکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ہوا کا شدید ترین کم دباؤ آہستہ آہستہ مزید مغرب، جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر اور شام کے درمیان یہ ایک طاقتور طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، طوفان کے بننے پر اس کی سمت مغرب، جنوب مغرب کی طرف رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (انڈیا)کے اوپر موجود ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سےکراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ 30 اگست سے ایک ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پی ایم ڈی نے صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفان کا دوسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران بھارت سے جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔

س حوالے سے کہا گیا کہ سمندری طوفان تیز ہواؤں کے ساتھ ناہموار رہنے کا امکان ہے اور ڈیپ ڈپریشن کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔

ادارے نے بیان میں کہا کہ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور سائیکلون کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں آج بھی بادل جم کربرسیں گے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئ بارش کے اعدادو شمار بھی جاری کردیے گئے۔

Tags: بارشوں کی شدت ڈیپ ڈیپریشن رن آف کچ (بھارت) سائیکلون

Post navigation

Previous: جو روٹ نے سنچری برابر کرنے کا ریکارڈ گراہم تھورپ کے نام کر دیا
Next: ساف جونیئراتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز 11 ستمبر کو بھارت میں ہوگا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.