پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول اسکور کرچکے ہیں، جو بین الاقوامی فٹ بال میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ میچز اور گولز کے عالمی ریکارڈ ہیں۔
رونالڈو نے پرتگال کو 2016 کی یورپی چیمپئن شپ اور دو مرتبہ یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ میچز میں انہیں ابتدائی الیون میں شامل نہ کیے جانے اور جرسی نمبر 7 دوسرے کھلاڑی کو دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
