ہم تاریخ بدلنے نہیں دیں گے،چیف جسٹس

0
51

ہم تاریخ بدلنے نہیں دیں گے،چیف جسٹس
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس فائز عیسی نے کہا ہے کہ اس ملک میں سب کو الیکشن چاہیئے .سپریم کورٹ صرف سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کر دیاکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو جانے پر تصور کیا جائے یہ پتھر پر لکیر ہو گی.
ہم تاریخ بدلنے نہیں دیں گے اورہم اسی تاریخ پر انتخابات کا انعقاد یقینی بنوائیں گے.یہ عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کروائیگی،چیف جسٹس

چیف جسٹس نے کہا کہ ہر ادارہ اپنے حصے کا کام کرے گاتب ہی ملک آگے بڑھے گا .
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اپنے دائرہ کار سے باہر نہیں نکلے گی ،ہم کسی اور ادارے کا کام خود نہیں کرے گے.