Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

1 minute read
Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو خطے کا اہم تجارتی اور لاجسٹکس مرکز بنانے کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے مختلف ٹیرف اور پورٹ چارجز میں نمایاں کمی کردی ہے، جس سے عالمی شپنگ کمپنیوں، ٹرانزٹ ٹریڈ اور ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے پیر کو جاری سرکاری بیان میں بتایا کہ کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد کمی کردی گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز 40 فیصد تک کم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر عائد مختلف چارجز میں بھی 31 فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنرل کارگو کیلئے ایک ماہ تک مفت اسٹوریج سہولت بھی متعارف کرائی ہے تاکہ تاجروں اور شپنگ کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کم ہوسکیں اور گوادر پورٹ کو خطے کی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش بنایا جاسکے۔

جنید انور چوہدری کے مطابق نئی مراعات کا مقصد عالمی شپنگ لائنز کو گوادر پورٹ کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو غیر معمولی ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ مراعات ملکی بندرگاہوں کے مقابلے میں ریکارڈ سطح کی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کو ریجنل لاجسٹکس حب بنانے کی حکومتی پالیسی پر عملی اقدامات شروع ہوچکے ہیں اور توقع ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف بندرگاہ پر کارگو ہینڈلنگ بڑھے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں تیزی آئے گی۔ ان کے مطابق لاجسٹکس، شپنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دریں اثنا، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گبد-ریمدان بارڈر روٹ ایران اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ایک مؤثر ملٹی ماڈل کوریڈور کی شکل اختیار کرچکا ہے، جبکہ جدید انفرااسٹرکچر اور کم آپریشنل اخراجات گوادر کو مستقبل کا اہم علاقائی تجارتی مرکز بنا سکتے ہیں۔

نورالحق بلوچ نے مزید بتایا کہ اپریل 2026 کے دوران گوادر پورٹ پر چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو اس بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی علاقائی اہمیت اور تجارتی امکانات کا واضح اشارہ ہے۔

Post navigation

Previous: سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار
Next: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.