Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

عاصمہ جانگیرکانفرنس: جرمن سفیر کی تقریر کے دوران شہری کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

1 minute read
عاصمہ جانگیرکانفرنس

عاصمہ جانگیرکانفرنس: جرمن سفیر کی تقریر کے دوران شہری کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں انسانی حقوق سے متعلق کانفرنس میں فلسطین کے حامی شخص نے جرمن سفیر کی تقریر کے دوران احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس لاہور میں ’عوام کا مینڈیٹ: جنوبی ایشیا میں شہری حقوق کا تحفظ‘ کے عنوان سے جاری پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل (اے جی ایچ سی) کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) اور پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران جیسے ہی جرمن سفیر نے اپنی تقریر شروع کی تو چند لمحوں بعد ہی مظاہرہ کرنے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ، ’معاف کیجئے، جناب سفیر، میں اس دیدہ دلیری پر حیرت میں مبتلا ہوں کہ آپ یہاں شہری حقوق کی بات کرنے آئے ہیں جب کہ آپ کا ملک فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرنے والوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کر رہا ہے۔

شہری کی جانب سے یہ بات کیے جانے کے بعد وہاں موجود حاضرین کی جانب طرف سے تالیاں بجائی گئیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا جب کہ اس دوران’ آزاد، آزاد فلسطین’ اور ’دریائے سے سمندر تک‘ کے نعرے بھی گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Dawn Today (@dawn.today)

اس موقع پر جرمن سفیر نے فوری طور پر فلسطین کے حامی شخص کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ چیخنا چاہتے ہیں تو باہر جائیں، وہاں شور شرابہ کر سکتے ہیں، کیونکہ شور مچانا بحث و مباحثہ نہیں ہے۔

اس کے بعد پروگرام کی لائیو اسٹریم میں جرمن سفیر کی آواز کو روک دیا گیا اور پھر اس کے بعد کچھ منٹس کے لیے پروگرام کی براہ راست نشریات روک دی گئیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں شروع ہونے والے حالیہ اسرائیل حماس تنازع کے آغاز سے اب تک صہیونی جارحیت میں 34 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اس کے علاوہ کئی ہزار شہری زخمی بھی ہیں۔

Tags: انسانی حقوق جرمن سفیر کی تقریر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر کانفرنس عوام کا مینڈیٹ فلسطین

Post navigation

Previous: کیا امریکی طلباء کا فلسطین کے حق میں احتجاج اسرائیل – حماس جنگ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے؟
Next: آئی پی ایل 2024: پنجاب کنگز نے اسکور کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.