بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
ہاکی انڈیا کے سیکریٹری بھولا ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے وینیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان کو شرکت کے لیے بھارت آنا ہوگا۔
پی ایچ ایف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ٹورنامنٹ یا پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کی درخواست کی ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک موہالی اور جالندھر میں شیڈول ہے۔
پاکستان کی عدم شرکت کی صورت میں بنگلادیش یا عمان کو متبادل ٹیم کے طور پر شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
