Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وفد کی آمد، ایران کا سخت مؤقف—مذاکرات غیر یقینی کا شکار

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain

Arrival of US delegation, Iran's tough stance - negotiations uncertain

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی خبر  کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، تاہم ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔ اس دوران امریکی وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، جہاں اہم رابطے متوقع ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڑرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کی موجودگی میں ایران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈاز سے ملاقات بھی کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا بیان میں واضح کیا کہ تہران براہِ راست مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا اور اپنی شرائط و تحفظات پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی سیکیورٹی اور لاجسٹک ٹیم پہلے ہی دارالحکومت میں متحرک ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی بہتر معاہدہ کرنے کا موقع موجود ہے، بشرطیکہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر قابلِ تصدیق پیش رفت کرے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر نئی پیشکش تیار کر رہا ہے، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے باوجود خطے میں صورتحال غیر یقینی ہے، جبکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی مزید تین ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سرگرم ہے، تاہم براہِ راست بات چیت سے انکار ایک بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

Tags: امریکا امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ ایران پاکستان جیرڈ کشنر نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف وزیر خارجہ اسحاق ڈاز

Post navigation

Previous: سابق نائیجیرین فٹبالر مائیکل اینیرامو میچ کے دوران انتقال کر گئے
Next: چین میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، صدر زرداری کا دورہ آج سے شروع

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: US bars Somali referee from entering-AFP
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے صومالی ریفری کو داخلے سے روک دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.