Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • پاکستان

امریکی اخبار نے بھارت کے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے عالمی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا

امریکی اخبار نے بھارت کے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے عالمی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلائے جانے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، بھارتی ایجنسی’را’ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز (تانبا) کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارت کی ’خفیہ قتل مہم‘ کا تسلسل تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی، جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی ’را‘ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا، جب کہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کی تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔

سفارتی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کر چکے ہیں، بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Tags: بھارت بے نقاب پاکستان ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی گھناؤنا کردار

Post navigation

Previous: سال 2025: ترک صدر اردوان نے شام اور فلسطین سے متعلق اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا
Next: اسرائیلی کھلاڑیوں کو ورلڈ انڈور باؤلز چیمپئن شپ سے روک دیا گیا

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Iran-US conflict Pakistan's role in behind-the-scenes diplomacy is key
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع: پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان کا کردار کلیدی

یہ بھی پڑہیے

Babar Azam equals the record for most runs in PSL-PSL
  • کھیل

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Iran-US conflict Pakistan's role in behind-the-scenes diplomacy is key
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع: پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان کا کردار کلیدی

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.