لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔
اسکواڈ میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان، فرحان یوسف اور وکٹ کیپر روحیل نذیر شامل ہیں۔
اسپن بولنگ میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم جبکہ فاسٹ بولنگ کے لیے محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز گروپ بی میں متحدہ عرب امارات، بھارت اے اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔
ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، جس کے سیمی فائنل 26 اور 27 نومبر جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان شاہینز ایونٹ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس کی دفاعی چیمپئن ہے۔
