Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

آل پاکستان نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

All Pakistan National Junior Squash Championship begins in Peshawar

All Pakistan National Junior Squash Championship begins in Peshawar

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 سکواش چیمپئن شپ قمر زمان سکواش کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو چکی ہے ۔ پانچ روزہ ایونٹ میں پنجاب، پی اے ایف کے پی، اور سندھ سے 62 سے زیادہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

خیبرسکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ خان ایونٹ کے افتتاحی روز مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق عالمی چیمپئن قمر زمان‘ پی اے ایف اکیڈمی کے ڈائریکٹر گروپ کیپٹن عرفان اصغر، کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور زمان، لیجنڈو سابق چیمپئن محب اللہ خان، سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان، سینئر کوچ طاہر اقبال‘کوچز امجد خان، محمد عمیر، امان اللہ خلیل، فضل محمود، فنانس سیکرٹری وزیر محمد، چیف ریفری محمد عادل فقیراور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

گزشتہ روز ہونیوالے انڈر17 پہلے راؤنڈ کے میچوں میں پی اے ایف کے ایم عمیر عارف‘ پنجاب کے عمر فاروق‘ سیف اللہ خان‘ پی اے ایف کے ایم علی خان‘ عبداللہ زمان‘ ایم ریحان عالمگیر‘ایم حزہ خان‘ مبین خان‘ کے پی کے عبید اللہ‘ پی ے ایف کے یحییٰ اسد‘ پنجاب کے فصیح الرحمان‘ پنجاب کے مصطفی آزاد‘ پی اے ایف کے حارث زاہد‘ مصطفی عرفان‘محمد فرقان اور پاک آرمی کے ایم اذان علی نے اپنے میچ جیت لئے۔

اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمر زمان نے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو اوپر آنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل اسکواش آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن قمر زمان سکواش کمپلیکس کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 18 دسمبر سے کراچی میں ہوگا
Next: پاکستان میں وی پی اینز کے ذریعے روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کروڑوں کوششوں کا انکشاف

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

FIFA World Cup: Japan and Netherlands draw 2-2 in thrilling match, Germany and Ivory Coast win-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: جاپان اور نیدرلینڈز کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر، جرمنی اور آئیوری کوسٹ کامیاب

Women's T20 World Cup: India defeats Pakistan by 64 runs-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.