Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

سپریم لیڈر کی منظوری کے بعد محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے نائب صدر محمد مخبر نے دو ماہ کے لیے ملک کی صدارت سنبھال لی ہے۔

محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان پیر کو ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق صدر کی موت کی صورت میں، ان کا نائب ’قیادت کی منظوری سے، اپنے اختیارات اور ذمہ داریاں سنبھالتا ہے اور اسمبلی کے سپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور عبوری صدر زیادہ سے زیادہ 50 دنوں کے اندر نئے صدر کے انتخاب کا انتظام کرنے کے پابند ہیں۔

ابراہیم رئیسی کے نائب بننے سے پہلے، محمد مخبر دیزفولی تقریباً 15 سال تک ایران کے امیر ترین اقتصادی گروپوں میں سے ایک ’ستاد اجرائی فرمان امام‘ کے ایگزیکٹو سٹاف کے سربراہ تھے۔

یہ گروپ براہ راست اسلامی جمہوریہ کے رہبرِ اعلیٰ کی نگرانی میں کام کرتا ہے اور کسی بھی ادارے کو جوابدہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے۔

Tags: ایران دوبارہ صدارتی انتخاب رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای صدر ابراہیم رئیسی محمد مخبر ہیلی کاپٹر حادثے

Post navigation

Previous: عالیہ ریاض نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
Next: ترکیہ اور پاکستان تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، وزیرخارجہ

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

یہ بھی پڑہیے

No one can stop Iran from the World Cup, says Iranian Football Federation-IFF
  • کھیل

ایران کو ورلڈ کپ سے کوئی نہیں روک سکتا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.