Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچانے والے ڈرائیور کیلئے 25 لاکھ روپے کا انعام

featuredphoto (7)

سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچانے والے ڈرائیور کیلئے 25 لاکھ روپے کا انعام

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بارش کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو 25 لاکھ روپے بطور انعام دیے ہیں۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر محب اللہ کو خوش آمدید کہا اور ان کے انسانی جانوں کو بچانے کے جذبے کو سراہا۔

اگست میں دریائے کولک میں سیلابی ریلے میں پھنسی ایک گاڑی کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر محب اللہ نے ریسکیو کیا تھا، گاڑی میں 7 افراد سوار تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اس موقع پر انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا اور ان کے بچوں کے لیے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور ان کے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے۔

اس موقع پر محب اللہ نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کو سراہا اور میرے لیے قیمتی وقت نکالا، وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی جانب سے عزت افزائی پر تہہ دل سےان کا شکر گزار ہوں۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی ٰحکام موجود تھے۔

Tags: ایکسکویٹر ڈرائیور بارش سیلابی ریلے ضلع قلعہ عبداللہ وزیرِ اعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: نائجیریا : دہشت گردوں کے حملے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لا پتا
Next: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز جمعرات کو طلب

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.