Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل،بارشوں اور برفباری کا امکان

rain

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل،بارشوں اور برفباری کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گیا، کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، 31 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے راستے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بدھ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار تک ملک کے کئی علاقوں میں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 31 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے تحت سندھ کے چند شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر 27 مارچ کی رات سے 29 مارچ کی صبح تک جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، گھوٹکی، دادو اور کشمور کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

جبکہ لاہور سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بھی 31 مارچ تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کی وجہ اسلام آباد بھی بارشوں کی زد میں ہے، جبکہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 31 مارچ تک بارشیں اور برفباری ہو گی۔ آنے والے دنوں میں مری ، گلیات سمیت کئی سیاحتی مقامات پر برفباری کا امکان ہے، اس حوالے سے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی۔

Tags: بارش برفباری پیشگوئی محکمہ موسمیات ہوائیں

Post navigation

Previous: توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے،امریکا
Next: پاکستان ٹیم کی کاکول فٹنس کیمپ میں تربیت جاری

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

FIFA World Cup: Japan and Netherlands draw 2-2 in thrilling match, Germany and Ivory Coast win-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: جاپان اور نیدرلینڈز کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر، جرمنی اور آئیوری کوسٹ کامیاب

Women's T20 World Cup: India defeats Pakistan by 64 runs-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.