portugal-to-spend-millions-of-euros-on-the-restoration-of-its-coastline-the-issue-of-funds-arriving-from-europe-to-pakistan-is-under-discussion

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی پرتگال نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں پرتگالی صحافی آئرس مار  پرتگالی صحافی آئرس مار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پرتگال کی حکومت نے ملک کے جنوبی علاقے الگاروے کے ساحلوں کو کٹاؤ سے بچانے، ریت کی کمی پوری کرنے اور ساحلی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے 3 کروڑ 20 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مختلف ساحلی مقامات پر ریت کی بحالی اور چٹانوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ماحولیات اور توانائی کی وزیر ماریا دا گراسا کاروالہو کے مطابق، اس پیکیج میں پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔ البوفیرا کے ساحلی علاقے کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ یورو مختص کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر کام ہوگا۔ اس میں پینیکو، فورٹے دے ساؤ جوآؤ، فالیسیہ اور روچا باکسینیا کے ساحل شامل ہیں۔

کوارتئیرا میں ساحلی رکاوٹوں کی ساخت تبدیل کرنے کے لیے 45 لاکھ یورو رکھے گئے ہیں، تاکہ ریت کے غیر متوازن جمع ہونے اور مشرقی ساحلوں پر کٹاؤ کو کم کیا جاسکے۔ لاگوس کے پینہاؤ، دونا آنا اور کامیلو ساحلوں کے لیے 15 لاکھ یورو، فارو جزیرے کے علاقے کے لیے تقریباً 50 لاکھ یورو، جبکہ پورٹیماؤ کے روچا اور واو ساحلوں پر ریت کی دوبارہ فراہمی کے دوسرے مرحلے کے لیے تقریباً 30 لاکھ یورو مختص کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، البوفیرا میں سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے سرنگ کا منصوبہ بھی جاری ہے، جس کی لاگت تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ یورو بتائی گئی ہے۔

 پاکستانی صارف اسرار احمد راجپوت نے ایکس پر پرتگال کی سرمایہ کاری کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یورپ سے 5 کروڑ یورو ایک مشتبہ کمپنی کے مالک کی جانب سے راولپنڈی کے ایک بینک میں منتقل کیے گئے، جبکہ ان کے بقول متعلقہ ادارے رقم کے ذرائع اور منی ٹریل کے حوالے سے واضح جواب نہیں دے سکے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اکاؤنٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے مالی شفافیت سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔