لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر پی سی بی نے انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہیڈ کوچ شاہد انور نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا اور انہیں بہتر کارکردگی کی ترغیب ملے گی۔
کپتان فرحان یوسف نے ملتان میں منعقدہ انڈر 19 ڈویلپمنٹ کیمپس کو نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مفید قرار دیا، جبکہ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کو حوصلہ افزا قدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
