ڈارون: آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو سمتھ نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

سمتھ نے اپنے 124ویں ٹیسٹ میں 3 کیچز پکڑ کر کیچز کی مجموعی تعداد 218 تک پہنچا دی ہے، اور اب وہ انگلینڈ کے جو روٹ (166 ٹیسٹ، 218 کیچز) کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔

اس فہرست میں بھارت کے راہول ڈریوڈ (210) تیسرے، سری لنکا کے مہیلا جے وردنے (205) چوتھے اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس (200) پانچویں نمبر پر ہیں۔