افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اے سی بی کے مطابق، یہ تقرری حشمت اللّٰہ شاہدی کے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے، جنہوں نے 55 ایک روزہ میچوں میں کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کی قیادت کی۔

رحمت شاہ 2021ء سے ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

رحمت شاہ نے 2013ء میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

  1. افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق، رحمت شاہ بطور کپتان اپنے پہلے اسائنمنٹ میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔