Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ممکنہ کمی کے آثار سامنے آنے لگے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے چینی آئل ٹینکرز کی محفوظ روانگی نے عالمی منڈی میں مثبت اشارے دیے ہیں۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق بدھ کو چین کے دو بڑے تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کرکے خلیج سے باہر نکل گئے۔ دونوں سپر ٹینکرز تقریباً 40 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لے جا رہے تھے، جسے خطے میں بحری سرگرمیوں کی بحالی کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے تہران کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا، ہم اس وقت بہتر پوزیشن میں ہیں، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ آیا ایران امریکی شرائط پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی آخری لمحے میں روک دی تھی۔ ان کے مطابق تہران کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو دوبارہ کارروائی خارج از امکان نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پر اندرونِ ملک شدید دباؤ موجود ہے کہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جائے جس سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال ہوسکے، کیونکہ مسلسل کشیدگی کے باعث عالمی تیل سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ امریکا میں ایندھن کی قیمتیں بھی بلند سطح پر برقرار ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ حملہ اس خدشے کے باعث مؤخر کیا کہ تہران سخت فوجی ردعمل دے سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے جنگ بندی، امریکی پابندیوں کے خاتمے، منجمد اثاثوں کی بحالی، بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور جنگی نقصانات کے ازالے سمیت کئی نکات پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

مثبت اشاروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی وقتی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک گرنے کے بعد دوبارہ جزوی بحالی دیکھی گئی۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران چینی آئل ٹینکرز نائب صدر جے ڈی وینس

Post navigation

Previous: بنگلا دیش کا تاریخی کارنامہ، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Bangladesh's historic feat, clean sweep of Pakistan in Test series-X
  • کھیل

بنگلا دیش کا تاریخی کارنامہ، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ

Pak-Australia ODI series: Fakhar Zaman and Saim Ayub out of squad due to injury-PCB
  • کھیل

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.