Emirates' unusual decision to promote cricket: Five players become citizens-Emirates Cricket board
متحدہ عرب امارات نے کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم اور غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار پانچ غیرملکی کرکٹرز کو اماراتی شہریت دے دی ہے۔
شہریت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی شامل ہیں، جو اب باضابطہ طور پر اماراتی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی ٹیم کو مزید مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کو نمایاں فائدہ ہوگا۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں کھلاڑیوں کو شہریت دے کر براہ راست قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔





