Pakistan-India clash: Bad news for those going to Colombo, extraordinary increase in air tickets-Image Credit: ACC
حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اس میچ کا بائیکاٹ کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً 500 ملین ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ آئی سی سی کو گیٹ منی کی مد میں بھی لاکھوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
محتاط اندازوں کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی آمدنی کا تقریباً نصف حصہ پاک بھارت مقابلے سے حاصل ہوتا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ بائیکاٹ کی بنیادی وجہ بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی کا جانبدارانہ رویہ ہے پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ پاکستان کو سالانہ آئی سی سی سے ملنے والے 35 ملین ڈالرز کے شیئر پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔




