Pakistan beat Australia by 90 runs in the second T20I to clinch the series-PCB
پاکستان نے کپتان سلمان علی آغا اور عثمان خان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 90 رنز سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی۔
ہدف 199 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی کیمرون گرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ابرار احمد اور شاداب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی باؤلنگ کی قیادت کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز بنائے سلمان علی آغا نے 76 اور عثمان خان نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔



