Fourth T20: New Zealand beat India by 50 runs-AFP
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے دی ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے اس میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 215 رنز کا بڑا مجموعہ پوسٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ ڈیون کونوے نے 44 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا دونوں بلے بازوں کی شراکت نے کیوی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
بھارتی بولنگ لائن میں ارشدپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نمایاں رہے جنہوں نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ رنز کے بہاؤ کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار نظر آئی مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ نے بھارتی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈالے رکھا اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بولنگ میں مچل سینٹنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے بھارتی اننگز کو سمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔





