The second ODI between Pakistan and Sri Lanka will be played today.-PCB
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج (جمعہ) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ میچ، جو پہلے جمعرات کو شیڈول تھا سیکورٹی خدشات کے باعث 14 نومبر تک مؤخر کیا گیا تھا پاکستان سیریز میں 1-0 کی برتری کے ساتھ میدان میں اُترے گا۔
میچ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سینی ویراتنے، وزیر مملکت طلال چوہدری، اعلیٰ سول و پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
نقوی، نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ان کی پاکستان آمد اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا انہوں نے کہا کہ دورہ کرنے والی تمام بین الاقوامی ٹیموں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔






