Namibia and Zimbabwe qualify for T20 World Cup 2026-Getty Images
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ افریقا ریجن فائنلز میں کامیابی کے بعد نمیبیا اور زمبابوے نے 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نمیبیا نے تنزانیہ کو 63 رنز سے شکست دی نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز بنائے جبکہ تنزانیہ 111 رنز تک محدود رہی یہ نمیبیا کی چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت ہوگی۔
دوسرے سیمی فائنل میں زمبابوے نے کینیا کو سات وکٹوں سے ہرایا۔ کینیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز بنائے جسے زمبابوے نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔



