
Pakistan preparing spin pitch for white-ball series against South Africa-Image Credit-ACC
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی تمام میچ فیس 7 مئی 2025 کے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم نے اپنی فیس ان معصوم جانوں کے نام کی ہے جو حملے میں شہید ہوئیں، خصوصاً بچے اور عام شہری پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
واضح رہے کہ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے اور کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارت نے امریکا کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار اس تصدیق کا اظہار کر چکے ہیں کہ انہوں نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست مداخلت کر کے جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔