Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • South Asia
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

کابل میں بھارتی سفارتکار بے دخل، طالبان اور بھارت کے تعلقات میں نئی کشیدگی ؟

Indian diplomat expelled from Kabul, new tension in Taliban-India relations

کابل سے بھارتی سفارتکار کی واپسی پر تضاد — طالبان اور بھارت کے تعلقات میں نئی کشیدگی؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل سے بھارتی سفارتکار ہریش کمار کی واپسی نے طالبان اور بھارت کے تعلقات میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے افغانستان انٹرنیشنل کو ذرائع نے بتایا تھا کہ افغان طالبان کے بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار کو “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دے کر ملک بدر کیا گیا جبکہ طالبان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہریش کمار کو بے دخل نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے محض اپنا سفارتی مشن مکمل کیا تھا۔

ہریش کمار کی تعیناتی اور قیام

ہریش کمار کو افغانستان کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد کابل میں تعینات کیا گیا۔میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق وہ صرف سفارتکار نہیں بلکہ بھارت کی بیرونی خفیہ ایجنسی “را” کے ساتھ بھی رابطہ رکھتے تھے۔ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق کمار کا سفارتی پاسپورٹ 15 ستمبر 2023 کو جاری ہوا تھا اور انہوں نے پہلی بار 24 مئی 2025 کو کابل میں داخلہ لیا۔ ان کا قیام تین ماہ سے بھی کم یعنی تقریباً 85 دن پر مشتمل رہا۔

طالبان کے الزامات

طالبان انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمار نے کابل میں طالبان مخالف شخصیات سے روابط قائم کیے اور انہیں منظم کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا کہ انہوں نے قطر اور دہلی کے دوروں میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد میں ایک اجلاس بلانے پر بات کی، جسے طالبان قیادت نے سختی سے مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان نے 17 اگست کو انہیں “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دے کر ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

وزارتِ خارجہ کا موقف

 افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان کی وزارتِ خارجہ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہریش کمار کو ملک بدر نہیں کیا گیا، بلکہ انہوں نے محض اپنا سفارتی مشن مکمل کیا تھا۔ وزارت نے واضح کیا کہ انہیں “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دینے کی خبریں درست نہیں۔

بھارت کی پوزیشن

بھارت نے تاحال طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا، تاہم انسانی بنیادوں پر امداد اور محدود تجارتی تعلقات جاری ہیں۔ نئی دہلی کی وزارتِ خارجہ اور کابل میں بھارتی مشن نے اس معاملے پر کوئی عوامی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

بھارت اور طالبان تعلقات

سفارتی ماہرین کا خیال ہے کہ اس پیش رفت سے بھارت اور طالبان کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ کسی بھی سفارتکار کو “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دینا عام طور پر جاسوسی یا سیاسی مداخلت کے شبہات پر کیا جاتا ہے۔ اگرچہ طالبان کی وزارتِ خارجہ نے اس تاثر کی نفی کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے طالبان حکومت  پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کے لیے دہلی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا ہے تاہم طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

Tags: افغانستان بھارت سفارتی ماہرین طالبان انٹیلیجنس کابل ناپسندیدہ شخصیت ہریش کمار

Post navigation

Previous: نیپال کی سوشل میڈیا پابندی الٹی پڑ گئی،سیاست اب چیٹ روم میں منتقل
Next: فلسطین تنازع پر اقوامِ متحدہ کی قرارداد، 142 ممالک کی دو ریاستی حل کی حمایت

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif will reach Jeddah today
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف آج جدہ پہنچیں گے

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

یہ بھی پڑہیے

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif will reach Jeddah today
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف آج جدہ پہنچیں گے

Blessing Mozarabani banned from PSL for 2 years for breach of contract-PCB
  • کھیل

بلیسنگ موزاربانی کو معاہدے کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشن سے باہر کر دیا

Shan Masood to remain Test captain, Sarfaraz Ahmed to be made head coach, sources say-PCB
  • کھیل

شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ،ذرائع

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif will reach Jeddah today
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف آج جدہ پہنچیں گے

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.