Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کی نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کی نظرثانی درخواست کا  تفصیلی فیصلہ جاری

آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کی نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔

آرٹیکل 63 اے کے فیصلےکیخلاف نظرثانی درخواست کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش نہیں کر سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صدرعارف علوی نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کی، اُس وقت کے تین آئینی عہدے داروں صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین سے انحراف کیا۔

فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق 17 مئی 2022 کا عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اکثریتی ججزکا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ، اقلیتی ججز کی رائے کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے جسٹس منیب اختر کے لکھے فیصلے میں ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے، جسٹس منیب کا اکثریتی فیصلہ آرٹیکل 63 اے میں دی گئی پارلیمنٹ کی اجتماعی دانش کے خلاف ہے۔

فصیلے میں کہا گیا کہ جسٹس منیب اختر کے اکثریتی فیصلے نے آئین بنانے والوں کی حکمت عملی کوبدل دیا ،کہیں نہیں لکھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمارنہیں ہوگا، آرٹیکل 63 اے میں نہیں لکھا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے کا ووٹ شمار نہیں ہوگا اور ایسا رکن خود بخود ڈی سیٹ ہو جائے گا۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق اکثریتی ججزنے آئین میں یہ از خود شامل کر دیا، ان کے فیصلے نے پارٹی سربراہ، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا اختیارختم کردیا، آئین تو دورکی بات، قانون کے دیے گئے اختیارات کو بھی کوئی جج یا عدالت ختم نہیں کرسکتی۔

Tags: آرٹیکل 63 اے تفصیلی فیصلہ جاری سپریم کورٹ نظرثانی درخواست

Post navigation

Previous: فیکٹ چیک: خیبرپختونخوا کےمشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا
Next: پاکستان کے نوح بٹ پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن گئے

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.