Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

نظرثانی اپیلیں منظور،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

نظرثانی اپیلیں منظور،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

نظرثانی اپیلیں منظور،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نظرثانی کی اپیلیں متفقہ طور پر منظور کرلیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اپیل منظور کی جاتی ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے تشریح نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، جسٹس امین الدین ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے یہ کیس سنا ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل 5 رکنی لارجربینچ میں شامل تھے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی بینچ کا حصہ تھے، آج کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ’آج اخبار میں آئینی ترمیم کی خبریں لگی ہیں، آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس آئینی ترمیم سے جڑا ہے، چیف جسٹس پاکستان کی عمر کی حد بھی بڑھا رہے ہیں‘، اس موقع پر چیف جسٹس نے علی ظفر کو آئینی ترمیم کے ذکر سے روک دیا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ’ہمیں آئینی ترمیم کا کچھ پتا نہیں نہ ہی اس پر بات کریں گے‘، عدالتی معاون نے اپنی بات جاری رکھی کہ ’حکومت آپ کیلئے آئینی ترمیم اور جوڈیشل پیکچ لارہی ہے، اگر آپ نے فیصلہ دیا تو یہ ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی، آپ کو پتا ہے میں کیا کہنا چاہتا ہوں اسی لیے روک رہے ہیں، میں چند سیکنڈ بات کرتا ہوں آپ روک دیتے ہیں‘۔

چیف جسٹس نے تنبیہ کی کہ ’اب آپ حد کراس کر رہے ہیں، آپ فیصلے سے پہلے توہین آمیز باتیں کر رہے ہیں، یہ بہت بڑا بیان ہے ایسی بات کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آپ کو توہین عدالت کا نوٹس کر سکتے ہیں‘، جسٹس جمال مندوخیل بولے کہ ’آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دے رہے ہیں؟‘۔

قاضی فائزعیسیٰ نے بیرسٹر علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’کل آپ نے عدالت میں ایک طریقہ اپنایا آج دوسرا طریقہ اپنا رہے ہیں، ہم آپ کی عزت کرتے ہیں آپ بھی ہماری عزت کریں، آپ سیاسی گفتگو کر رہے ہیں تاکہ کل سرخی لگے‘، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ ’آج بھی اخبار کی سرخی ہے کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے قبل لازمی ہے‘، یہ سن کر چیف جسٹس بولے کہ ’ہمیں اس بات کا علم نہیں‘۔

Tags: آرٹیکل 63 اے جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلہ کالعدم

Post navigation

Previous: ایران اپریل 2025 تک 10 نیوکلیئروار ہیڈز حاصل کر سکتا ہے
Next: کینیڈا کے آئس ڈانسر کو جنسی بدسلوکی کے الزام پر 6 سال کی معطلی کا سامنا

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

Babar Azam injured, out of first Test match against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

India announces not to play bilateral sports matches with Pakistan-X
  • کھیل

بھارت کا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اسپورٹس مقابلے نہ کھیلنے کا اعلان

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.