Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ایک بارپھر پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

ایک بارپھر پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت اگر پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہ کرے تو مسلسل چوتھی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے تقریبا 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے، ایکسچینج ریٹ کے حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

تاہم حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح کو 5 روپے فی لیٹر بڑھا سکتی ہے تاکہ کم قیمتوں کا سے فائدہ اٹھا کر موجودہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ایف بی آر کے 100 ارب روپے کے محصولات کے خسارے کا کچھ حصہ پورا کیا جا سکے، اس صورت میں قیمت میں کمی تقریباً 5 سے 6 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی جب کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی، موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا۔

حالیہ ایکس ڈیپوٹ پیٹرول کی قیمت 259 روپے 91 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 75 پیسے روپے فی لیٹر ہے جب کہ یکم ستمبر سے سامنے آنے والی قیمتوں کے جائزے میں حکومت نے پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب ایک روپے 86 پیسے اور تین روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی کی تھی، اس طرح گزشتہ پندرہ دنوں میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی کُل کمی بالترتیب سولہ روپے 50 پیسے اور 19 روپے 88 پیسے فی لیٹر رہی ہے۔

جولائی کے پہلے پندرہ دنوں میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں سترہ روپے 44 پیسے اور پندرہ روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ یکم مئی سے 15 جولائی تک کے درمیان پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب تقریبا پینتیس روپے اور بائیس روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔

Tags: پیٹرول پیٹرولیم لیوی پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر وفاقی حکومت

Post navigation

Previous: عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Next: اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 8 ستمبر جلسے کا مقام ایک بار پھر تبدیل

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Iran-US conflict Pakistan's role in behind-the-scenes diplomacy is key
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع: پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان کا کردار کلیدی

یہ بھی پڑہیے

Babar Azam equals the record for most runs in PSL-PSL
  • کھیل

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Iran-US conflict Pakistan's role in behind-the-scenes diplomacy is key
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع: پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان کا کردار کلیدی

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.