Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ

اسرائیل حماس کو ختم نہیں کر سکتا : امریکی حکام

1 minute read
main-qimg-64c1ecab50df28c157954c2cc4626328

اسرائیل حماس کو ختم نہیں کر سکتا : امریکی حکام

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام اس امر کا پوری طرح یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری عام فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا باعث تو بن سکتی ہے مگر حماس کا خاتمہ اسرائیلی فوج سے ممکن نہیں ہے۔

اس سلسلے میں نیو یارک ٹائمز نے واشنگٹن میں موجود امریکی قومی سلامتی سے متعلق حکام کی مدد سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کبھی حماس کو ختم نہیں کر سکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ‘ جیسا کہ جوبائیڈن انتظامیہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے فریقین کو دھکیل رہی ہے۔امریکہ کے سینیئرحکام اس مطالبے اور مقصد کے لیے کوشاں ہیں کہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے اور اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔

امریکی حکام کے یہ خیالات اس کے باوجود ہیں کہ اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں حماس کے عسکری ونگ القسام کے 14000 جنگجو ہلاک کر دیے ہیں۔ نیز جنگووں کی نصف کی قیادت کو بھی ختم کر دیا ہے۔

تاہم دوسری جانب سے اسرائیل کے دعوے کو مبالغے سے بھر پورقرار دیا جاتا ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت جو تقریباً ہر روز کی بنیاد پر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری کرتی ہے اس کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی غالب تعداد عام شہریوں کی ہے اور اس میں سےدوتہائی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔وزارت صحت کے مطابق کل شہدا کی غزہ میں تعداد چالیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

نیوریارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے دونوں کے سابق فوجی حکام اور موجودہ حکام دونوں کی یہ متفقہ رائے ہے کہ غزہ کا کوئی فوجی حل نہیں نکل سکتا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ‘ بلا شبہ اسرائیل حماس کے نظم کو متاثر کرنے میں اور اس کے ارکان کو ختم کرنے میں اس حد تک کامیاب ہے کہ حما س سے جو خطرہ سات اکتوبر سے پہلے تھا اب اس میں کمی آگئی ہے۔

لیکن اس کے باوجود حماس کے ساتھ اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو بات کرنا پڑے گی۔ گویا حماس ابھی غزہ میں موجود ہے، ختم نہیں ہو سکی ہے۔

اس حوالے سے واشنگٹن میں موجود امریکی حکام کے موقف میں تبدیلی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مشرق وسطیٰ جا رہے ہیں اور ایرانی حملے کو روکنے کی کوشش کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

مگر کچھ عرصہ پہلے تک امریکہ وہ اہم ترین اسرائیلی اتحادی ملک تھا جس نے غزہ جنگ بندی کی قرار داد کو سلامتی کونسل میں تین بار ویٹو کیا تھا۔ مگر اس وقت صورت حال یہ ہے کہ امریکی سی آئی اے کے چیف ولیم برنز کئی سفارت کار مشرق وسطیٰ میں اپنے اپنے مشن کے ساتھ مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی کابینہ تک میں رائے اور موقف کے ساتھ ساتھ مشاہدے اور تجربے کا واضح اختلاف ہے۔ کابینہ کے کئی ارکان وزیر دفاع کی سرزنش کرتے پائے گئے ہیں کہ یوو گیلنٹ نے غزہ پر مکمل فتح پانے کے موقف کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کی مکمل فتح نہیں دیکھ پارہے جو کابینہ چاہتی ہے یا اعلان کرتی ہے۔

رواں سال کے شروع میں حماس کے حوالے سے اسرائیلی دعویٰ تھا کہ اس کی فوج نے شمالی غزہ سے حماس کا صفایا کر کے جبالیہ کیمپ میں اسے چیلنج نہیں رہنے دیا ، مگر ماہ مئی میں اسرائیلی فوج کواپنا دعوٰی اس وقت ختم کرنا پڑا جب وہاں عسکریت پسندوں نے پھر سرگرمیاں دکھائیں۔

امریکی پینٹاگون کے حکام نجی طور پر صورت حال پر گفتگووں کے دوران غزہ میں اسرائیلی ناکامی کا ذکر کرتے ہیں کہ اسرائیلی فوج کو جس صلاحیت کا اظہار کرنا چاہییے تھا وہ نہیں کر سکی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق حماس کا سرنگوں کا وسیع اور منظم نیٹ ورک، جو “اسرائیل کی توقع سے کہیں زیادہ بڑا ثابت ہوا۔ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کےساتھ ساتھ حماس نے مقامی سیلوں کی تعمیر نو کی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ حتیٰ کہ جوبائیڈن انتظامیہ میں یہ رائے بڑھ رہی ہے کہ حماس کو جنگ بندی کے سلسلے میں اپنی ضمانت کی ضرورت ہو گی، اس سلسلے میں حماس کے لیے سب سے بڑی ترغیب ایک آزاد فلسطینی ریاست ہو گی۔

Tags: اسرائیل اسرائیلی فوج بمباری حماس کا خاتمہ غزہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں ناممکن

Post navigation

Previous: انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے معیشت کو $300 ملین تک نقصان متوقع ہے: سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن
Next: پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی پر اسپرنٹر فائقہ ریاض کا اظہار خیال

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.