Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،انتونیو گوتریش نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا سراہا

وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،انتونیو گوتریش نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا سراہا

وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات،انتونیو گوتریش نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا سراہا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ان کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے اہم ملاقات کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور،اقوام متحدہ میں امن مشنز اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کے پولیس افسران کی کئی سال بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت کے تحت وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے گزشتہ کئی سال سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا اور جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسران یو این جا سکیں گے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محسن نقوی کے دور وزارت اعلی میں پنجاب پولیس میں میثاق سنٹرز ، تحفظ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انتونیو گوتریش نےکہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے،خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا زیر غور لایا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے 2022 کے بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں،آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Tags: اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر دہشت گردی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش محسن نقوی وزیرداخلہ

Post navigation

Previous: ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
Next: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے مقابلے سے قبل پریکٹس چیلنجز کا سامنا

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.