Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsعمران خان اور میں کئی بار ساتھ بیٹھ کر شراب پی چکے،...

عمران خان اور میں کئی بار ساتھ بیٹھ کر شراب پی چکے، بہروز سبزواری کا اعتراف

Published on

spot_img

عمران خان اور میں کئی بار ساتھ بیٹھ کر شراب پی چکے، بہروز سبزواری کا اعتراف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اور سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے متعدد بار ایک ساتھ بیٹھ کر شراب پی۔

بہروز سبزواری حال ہی میں ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی اور عمران خان سے تعلقات پر کھل کر بات کی۔

بہروز سبزواری نے سیاست اور پاک فوج کی خدمات پر بات کرتے ہوئے فوج کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کے نمبر سب سے اوپر ہیں، فوج سیلاب سے لے کر طوفانوں تک قوم کی خدمت کرتی ہے۔

اداکار نے عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور ان کا یقین ہے کہ قیدی نمبر 804 (عمران خان کا جیل میں قیدی نمبر) ضرور جیتے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا اور عمران خان کا 24 سال کا تعلق ہے، انہوں نے کئی بار ملاقاتیں کیں۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سال 2007 اور 2008 میں جب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عمران خان کے آنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تب عمران خان غصے میں آکر الطاف حسین کو ٹی وی سمیت ہر جگہ گالیاں دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار عمران خان کو سمجھایا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو گالیاں نہ دیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بدمعاش ہیں، لیکن وہ انہیں گالیاں نہ دیں لیکن عمران خان ان کی بات نہ مانتے تھے۔

بہروز سبزواری نے دعویٰ کیا کہ لوگ عمران خان کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں، وہ انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق لوگ الزام لگاتے ہیں کہ عمران خان کوکین کا نشہ کرتے ہیں، یہ سب جھوٹ بولتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کئی بار ایک ساتھ بیٹھ کر عمران خان کے ساتھ شراب پی لیکن عمران خان ایک ڈرنک سے زیادہ کبھی شراب نہیں پیتے تھے۔

بہروز سبزواری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران خان کے شراب پینے یا نشہ کرنے پر نئی بحث چھڑ گئی اور لوگوں نے اداکار کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this