Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

’خواب میں توہین مذہب‘ ڈیرہ اسماعیل خان میں استانی کو قتل کرنے والی دو طالبات کو سزائے موت

download (2)

’خواب میں توہین مذہب‘ ڈیرہ اسماعیل خان میں استانی کو قتل کرنے والی دو طالبات کو سزائے موت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک عدالت نے ایک معلمہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں دو طالبات کو سزائے موت جبکہ ایک نابالغ طالبہ کو عمر قید کی سزا سُنا دی ہے۔

عدالت کی جانب سے دو بالغ طالبات پر 20، 20 لاکھ روپے اور نابالغ طالبہ ہر 10 لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں گرفتار طالبات نے بتایا تھا کہ مدرسے میں ان کی ایک ساتھی طالبہ نے ان کے سامنے اپنا خواب بیان کیا تھا کہ مقتولہ گستاخ رسول ہے، اور اسے قتل کرنے والے کو جنت کی بشارت دی گئی ہے، جس کی وجہ سے انھوں نے قتل کیا.

واقعے کی تفصیل

ڈیرہ اسماعیل خان کے مدرسہ جامعہ اسلامیہ فلاح البنات میں یہ قتل کا واقعہ 29 مارچ 2022 کو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق 29 مارچ 2022 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انجم آباد میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کی تین طالبات نے 18 سالہ خاتون ٹیچر کو گلے پر چھریاں پھیر کر ذبح کر دیا تھا۔

تقریباً ایک برس چلنے والے اس مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزمات کی طرف سے اسد عزیز ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔

مقتولہ کے چچا کے مطابق وہ گھر پر موجود تھے کہ مدرسہ کی انتظامیہ کی جانب سے گھر کے موبائل نمبر پر اطلاع دی گئی کہ بھتیجی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ مدرسے پہنچنے پر بھتیجی کی تشدد زدہ اور ذبح شدہ لاش گلی میں موجود تھی۔

مقتولہ کے چچا کے مطابق ان کی بھتیجی مدرسے میں پڑھاتی تھی جو معمول کے مطابق مدرسے گئی تھی کے مرکزی دروازے پر پہلے سے موجود تین طالبات نے اس پر حملہ کر کے قتل کر دیا۔

Tags: پاکستان خیبرپختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان طلبہ

Post navigation

Previous: آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر اچانک مستعفی
Next: ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.