Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے،صدر مملکت

آصف زرداری کے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات منظور

ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے،صدر مملکت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے۔

اسلام آباد میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کوخوش آمدید کہتا ہوں، اس دن کو منانے کا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستان میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد جو کچھ ہوا میری جنریشن اس کی آئینی گواہ ہیں، تب سے ہمیں جس طرح تقسیم کیا گیا اور ہمیں کمزور کر کے ایک پڑوس ملک کی جنگ میں جھونک دیا گیا، یہ کسی کی غلطی نہیں بلکہ ہماری ہی غلطی تھی،ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے، اور اس کے نتائج کے بارے میں ہم نے نہیں سوچا، جن لوگوں کو ہم نے ہمارے دوستوں نے بنایا اس کے نتائج ہمارے جنریشن میں کیا مرتب ہوں گے یہ ہم نے نہیں سوچا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مدرسوں میں اپنی سمجھ کے حساب سے مذہب کے بارے میں پڑھایا جارہا ہے، قائد اعظم نے کسی سیاسی پوائنٹ کی وجہ سے پاکستان بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کے بھارت میں اقلیت محفوظ نہیں ہے اور یہ بات قائد اعظم نے اس وقت محسوس کی تھی کہ ایک دن یہ ہوگا اور اسی وجہ سے پاکستان بنایا ہمارے بزرگوں نے، ہم نے قرارداد پاکستان پاس کی، میرے والد مسلم لیگ کا حصہ تھے، ہم نے جو بھی کیا تھا وہ صحیح تھا لیکن عالمی طاقت عالمی طاقت ہی ہوتی ہے۔

صدر مملکت نے بتایا کہ آج غزہ میں جو میزائل جارہا ہے وہ یہ نہیں دیکھ رہا کہ آگے مسلمان ہے یا مسیح، میزائل تو میزائل ہے، اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ غزہ میں مسیحی نہیں تو آپ غلط ہیں، سیاست میں یہ مسیحی بھی قربان ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے، یہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہے، اور تمام اقلیتیں ہمارے بچے ہیں، ہر شعبے میں ہمارے پاس اقلیتوں کے لیے مخصوص سیٹیں ہونی چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سندھی لوگ دنیا کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں اور اب بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو سہولیات فراہم کریں، میں کسی پر احسان نہیں کر رہا بلکہ اس کی میں نے قسم اٹھائی ہے، میں نے آئین پر حلف لیا ہے اور میں نے قائد اعظم کی قبر سے وعدہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کئ مفادات کو سنبھال کر رکھیں گے۔

Tags: پڑوسی کی جنگ ترقی جنریشن خوشحالی صدر مملکت آصف علی زرداری مشرقی پاکستان

Post navigation

Previous: پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا
Next: بھارت کا جسپریت بمراہ کو بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے آرام دینے کا فیصلہ

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
  • کھیل

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.