Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی وزیر خارجہ کاغزہ میں جنگ بندی اور امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لئے نیتن یاہو پر زور

ISRAEL-US-DIPLOMACY-PALESTINIAN-CONFLICT

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے رہ نما یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا ’فائدہ اٹھائیں‘ اور غزہ میں جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور مزید امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلنکن نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئے السنوار کے قتل کی اسرائیلی کامیابی کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے معاہدے کی طرف بڑھنا چاہیے جو تمام قیدیوں کی رہائی کی ضمانت دیتا ہو اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کا باعث بنے۔ انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلی دونوں اقوام کے لیے یکساں پائیدار امن اور تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ “اسرائیل کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کرنے چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ امداد پوری پٹی کے لوگوں تک پہنچے۔

دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران کہا کہ لبنان میں سکیورٹی اور سیاسی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تاکہ بے گھر اسرائیلیوں کو شمالی لبنان میں اپنے گھروں کو بہ حفاظت واپس جانے کی اجازت دی جا سکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کی کہ اوران سے “ایرانی خطرے” کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں زیر حراست اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے یرغمالیوں کی واپسی پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے اورجنگ کے تمام مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں‘‘۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “ملاقات کے دوران ایرانی خطرے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کی افواج کو متحد کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا”۔ وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو برائی اور ایرانی دہشت گردی کے محور کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرتا ہےجس پر اسرائیل امریکہ کا شکر گذار ہے۔

انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے وسیع دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو اسرائیل پہنچے تھے جس کا مقصد غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے مذاکرات کو بحال کرنا تھا۔

بلنکن کا یہ دورہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا۔ آج بدھ کو وہ دوحہ جائیں گے تاہم ان کے دورے میں شامل دیگر ممالک کا ذکر نہیں کیا۔

بلنکن کی بات چیت میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ غزہ میں جنگ کیسے ختم کی جائے اور لبنان میں جنگ کا سفارتی حل کیسے نکالا جائے، بلنکن ایرانی میزائل حملے پر متوقع اسرائیلی ردعمل پر بھی بات کریں گے۔

ہوائی جہاز میں امریکی وزیر کے ساتھ موجود ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ بلنکن بدھ کے روز عمان کا دورہ کریں گے اور اردنی حکام سے خاص طور پر غزہ کی پٹی میں مزید انسانی امداد پہنچانے کے طریقوں پر بات کریں گے۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا کہ وزیر خارجہ اسرائیلی رہ نماؤں کے ساتھ ایران کے خلاف متوقع اسرائیلی حملے کے بارے میں بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا مقصد ان کی کسی بھی ایسی کارروائی سے حوصلہ شکنی کرنا ہے جس سے علاقائی تنازعہ مزید بڑھ جائے۔

منگل کو اسرائیل اور بدھ کو اردن کا دورہ کرنے کے بعد بلنکن اس نئے دورے میں دیگر عرب دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن حماس کے رہ نما یحییٰ السنوار غزہ میں جنگ بندی

Post navigation

Previous: معروف فٹبالر لیونل میسی پہلی بار کیمرہ پہن کر میچ کھیلیں گے
Next: میاں گل حسن زیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

یہ بھی پڑہیے

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.