Thursday, February 6, 2025
HomeTop Newsامریکہ نے حوثیوں کو دوبارہ "غیر ملکی دہشت گرد تنظیم" قرار دے...

امریکہ نے حوثیوں کو دوبارہ “غیر ملکی دہشت گرد تنظیم” قرار دے دیا

Published on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثیوں کو بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے اورغزہ کی جنگ میں اسرائیل کے خلاف حملوں کی بنیاد پر دوبارہ “غیر ملکی دہشت گرد تنظیم” قرار دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی سرگرمیاں نہ صرف مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں اور اہلکاروں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے میں امریکی اتحادیوں کی حفاظت اور عالمی سمندری تجارت کے استحکام کے لیے بھی بڑا چیلنج ہیں۔

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان شراکت داروں سے تعلقات ختم کرے جو حوثیوں کو کسی بھی طرح کی مالی امداد فراہم کرتے ہیں یا ایران کے حمایت یافتہ اس گروپ پر تنقید کرنے والوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت، حوثیوں کے فنڈز منجمد کیے جائیں گے اور ان کی مدد کرنے والوں کو امریکی قوانین کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔

حیرہ احمر میں حوثیوں کی شدت پسند کارروائیاں
حیرہ احمر میں حوثیوں کی شدت پسند کارروائیاں Photo-AFP

دوسری جانب، حوثی قیادت نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد یمن کی آبادی کو نقصان پہنچانا اور فلسطین کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنانا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے یمن میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، جہاں انسانی بحران پہلے ہی اپنے عروج پر ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یمن کی آبادی جس کا بڑا حصہ امداد پر انحصار کرتا ہے، وہاں انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو حوثیوں کے زیر کنٹرول ہیں۔

یمن کی آبادی کا بڑا حصہ امداد پر انحصار کرتا ہے
یمن کی آبادی کا بڑا حصہ امداد پر انحصار کرتا ہے
Photo-AFP

دوسری جانب، ٹرمپ کے اس اقدام کو یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے سراہا ہے اور اس فیصلے کو خطے میں امن کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔

پس منظر
یمن میں خانہ جنگی، پچھلے 10 سال سے جاری ہے، جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے شمالی یمن کے بڑے حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بے دخل کر دیا۔ جنگ میں اب تک 150,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 19.5 ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔

حوثیوں کے حملے
حوثیوں نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں کئی تجارتی جہازوں پر حملے کیے ہیں، جن میں ڈرون، میزائل اور کشتیوں کا استعمال کیا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں کئی جہاز ڈوب چکے ہیں اور ان جہازوں کے عملے کے کئی اراکین کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ حملے فلسطینیوں کی حمایت میں کر رہے ہیں اور وہ صرف اسرائیل، امریکہ، یا برطانیہ سے جڑے جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں، جو اکثر غلط ثابت ہوتا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...