Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے قومی فٹبال ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوگئی ہے پاکستان پہلی بار کسی فیفا ایونٹ میں کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر براہِ راست شرکت کرے گا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کردی ہے ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستان ڈویژن ون میں بھارت، انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت مضبوط حریفوں کا سامنا کرے گا۔





