Tunisia changes coach during World Cup after poor start-AP
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے پہلے میچ میں بھاری شکست کے بعد تیونس فٹبال فیڈریشن نے ہیڈ کوچ صابری لاموشی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
گروپ ایف کے میچ میں سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دی تھی، جس کے بعد فیڈریشن نے فرانسیسی کوچ کا معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا اعلان کیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کوچ ہروے رینارڈ کو ورلڈ کپ کے اختتام تک ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صابری لاموشی ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے کوچ بن گئے ہیں جنہیں ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ کے بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔




