Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کے کیخلاف استعمال کررہی ہے، اس کو ہرصورت روکنا ہوگا، وزیرداخلہ

mohsinnaqvi-4-jpg

ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کے کیخلاف استعمال کررہی ہے، اس کو ہرصورت روکنا ہوگا، وزیرداخلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے سے ملاقات میں پاکستان میں حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جارہی ہے، اس کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

اعلیٰ سطح کے وفد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے نے افغان مہاجرین اور دوحہ ڈائیلاگ کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی مستقل بحالی پر افغان حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے، پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس کو ہر صورت روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے، قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ویزا اور دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، جلد افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان مہاجرین کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: افغان سرزمین اقوام متحدہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان وزیر داخلہ محسن نقوی

Post navigation

Previous: اسپینش لالیگا :بارسلونا کی دانی اولمو کے شاندار ڈیبیو گول سے ویلیکانو کو شکست
Next: بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی ختم کردی

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

یہ بھی پڑہیے

Virat Kohli ruled out of ODI series against Afghanistan-Getty Images
  • کھیل

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

Pakistan beat Australia to clinch ODI series-PCB
  • کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.