Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران کے خارگ آئل ہب کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ کی سخت دھمکی

Trump threatens to target Iran's Kharg oil hub if US tries to close Strait of Hormuz

Trump threatens to target Iran's Kharg oil hub if US tries to close Strait of Hormuz

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رائٹرزکی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش جاری رکھی تو امریکا ایران کے اہم خارگ آئل ہب کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج پہلے ہی خارگ جزیرے پر موجود ایرانی فوجی اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر چکی ہیں، تاہم اب تک وہاں موجود تیل کی تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور فریق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ میں مداخلت کرتا ہے تو امریکا اس فیصلے پر فوری نظرثانی کرے گا۔

خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں سے ملک کی تقریباً 90 فیصد تیل برآمدات ہوتی ہیں۔ یہ جزیرہ آبنائے ہرمز سے تقریباً 500 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور عالمی توانائی سپلائی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

ایرانی حکام نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی تیل یا توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تہران خطے میں ان تمام تنصیبات کو ہدف بنائے گا جو امریکی مفادات یا اتحادی کمپنیوں سے منسلک ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حالیہ امریکی حملوں کے دوران خارگ جزیرے پر 15 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن میں فضائی دفاعی نظام، بحری اڈے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کو نقصان پہنچا، تاہم تیل کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

امریکی بحریہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ جلد ہی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو فوجی سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ عالمی تجارت کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس جنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی مدت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع “جب تک ضروری ہوگا جاری رہے گا”۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکی بحریہ تہران خارگ آئل ہب

Post navigation

Previous: محسن نقوی کی سلیکشن کمیٹی سے ملاقات، کھلاڑیوں کے انتخاب میں مکمل فری ہینڈ دینے کی ہدایت
Next: پاکستان کرکٹ میں اصل مسئلہ ڈویلپمنٹ کا ہے، 2009 کے بعد بہتری نہیں آئی، عاقب جاوید

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

یہ بھی پڑہیے

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.