Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی بنچز کے قیام کے لئے قرارداد کی تحریک پیش کی گئی، قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور و داخلہ ضیاء لنجار نے پیش کی، ایوان میں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر قرارداد کی حمایت کی، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد پیش کرنے کی مخالفت کی۔

بعدازاں سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، 123 ارکان اسمبلی نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں لوگوں کو جلد انصاف ملے، کیسز جلد مکمل ہوں، 26 ویں آئینی ترمیم سے تمام صوبے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر ہم یہ قرارداد لائے ہیں، بڑی ذمہ دارارانہ طرز حکومت کا ثبوت دیا ہے، جلد سے جلد آئینی بنچز بننے چاہئیں، ہم نے اپنے ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بھی بڑھانی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اور فوائد جلد سے جلد لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔

وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔

Tags: آئینی بنچز کے قیام اسمبلی کا اجلاس رائے شماری میں حصہ سندھ اسمبلی ضیاء لنجار قرارداد کی تحریک قرارداد متفقہ طور پر منظور

Post navigation

Previous: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق، الرٹ جاری
Next: ایران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.