Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

تائیوان کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا،9 ملاح لاپتہ

2024_07_25_152767_1721891321._large

تائیوان کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا،9 ملاح لاپتہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان کے جنوبی ساحل پر ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جس میں لائف جیکٹس میں ملبوس میانمار کے 9 ملاح جہاز سے اترنے کے بعد لاپتا ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی کے سربراہ شاؤ ہوانگ چھاؤ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ طوفان گیمی کے تناظر میں موسم نے ریسکیو اہلکاروں کو ملاحوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاح سمندر میں گرے اور وہیں تیر رہے تھے، امدادی کارکنوں نے ان کی مدد کے لیے قریبی تائیوان کے کارگو جہاز سے رابطہ کیا۔

تاہم شاؤ ہوانگ چھاؤ نے یہ نہیں بتایا کہ تنزانیہ کے جھنڈے والا جہاز کب ڈوبا لیکن کہا کہ ریسکیو جہاز صبح 8:35 بجے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جب تائیوان کا ریسکیو جہاز پہنچا تب جائے وقوعہ پر حد نگاہ بہت کم اور ہوائیں بہت تیز چل رہی تھیں۔

ایجنسی کے ایک اور اہلکار نے بریفنگ کے بعد اے ایف پی کو بتایا کہ ملاح لاپتا ہیں اور جب موسم اجازت دے گا، ہم فوری طور پر بحری جہاز یا ہیلی کاپٹر کو ریسکیو کے لیے روانہ کریں گے لیکن فی الحال یہ ممکن نہیں ہے۔

بحری جہاز کے ڈوبنے کی خبر بدھ کی رات تائیوان میں 190 کلومیٹر (118 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹائفون گیمی کی شدت کے عروج پر پہنچنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ8 سالوں میں تائیوان سے ٹکرانے والا یہ سب سے طاقتور طوفان ہے۔

تائیوان میں کم از کم 2 افراد گیمی کے اثرات کی وجہ سے ہلاک ہو گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں۔

Tags: تائیوان ڈوب لائف جیکٹس مال بردار جہاز

Post navigation

Previous: اینڈی مرے پیرس اولمپک گیمز کے سنگل ایونٹ سے باہر
Next: پی ٹی آئی کارکن ‘نیلی پری’ اسٹیج اداکار طاہر انجم کو مارنے پر گرفتار

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.