Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر سزا سے متعلق بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر سزا سے متعلق بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے گرما گرم مباحثے کے دوران ملک میں پہلی بار پرامن احتجاج اور اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے قانون سازی میں مدد فراہم کرنے والے ’پرامن اجتماع و امن عامہ بل 2024‘ کو منظور کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے ’پرامن اجتماع و امن عامہ بل 2024‘ کی منظوری دی، تاہم پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اس کی مخالفت کی۔

پرائیویٹ ممبر بل سینیٹرز سلیم مانڈوی والا، ثمینہ ممتاز زہری، عرفان الحق صدیقی، سید فیصل علی سبزواری اور عمر فاروق نے پیش کیا۔

بل پیش کرنے والے ممبرز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد شہر میں پرامن اجتماعات کو منظم کرنے کے لیے یہ بل پیش کیا گیا ہےکیونکہ اجتماعات میں اضافے نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

اس بل میں سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعات کے انعقاد کی اجازت دینے کے طریقہ کار اور اجتماعات کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین کرنے سمیت غیر قانونی اجتماعات پر سزائیں بھی تجویز کی جائیں گی۔

کمیٹی کو سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سمیت دیگر حکام نے بتایا کہ فی الحال انتظامیہ کی جانب سے عوامی ریلیوں اور اجتماعات کے لیے این او سی جاری کیے جاتے ہیں، اسلام آباد میں اجتماعات کے لیے کوئی جگہ مختص نہیں ہے اور بغیر ضابطے کے احتجاج اور دھرنے شہریوں کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم اسلام آباد کے مضافات میں اجتماعات کے لیے ایک مخصوص جگہ مختص کرنا چاہتے ہیں،‘ اتفاق رائے کے بعد یہ نوٹ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر ایسے مقامات ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا، لاء ڈویژن کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور جلسوں کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کو اسمبلیوں کے لیے این او سی جاری کرنے اور انہیں منسوخ کرنے کا صوابدیدی اختیار حاصل ہے۔

بل پیش کرتے ہوئے سینیٹر مانڈوی والا نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں خاص طور پر ڈی چوک اور فیض آباد کے اطراف میں دھرنے اور مظاہرے عام ہو چکے ہیں لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ یہاں رہائشی ہیں، ان کے بھی حقوق ہیں اور یہاں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکی شہری بھی ہیں جن میں سفارتکار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا آج کا دن کیسا ہوگا کیونکہ ہم سب سری نگر ہائی وے سے فیض آباد تک کسی بھی یا ریڈ زون کسی بھی سڑک پر پھنس سکتے ہیں، ہمیں اس کے طریقہ کار کو طے کرنا ہوگا،مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی قانونی طریقے سے باقاعدہ لاک ڈاؤن کو روکنا چاہیے۔

سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی کو بتایا کہ اس کے علاوہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع کی اجازت لینا انتظامیہ کا اختیار ہے، اگر انہیں یہ نہیں ملتا تو وہ عدالت سے رجوع کرتے ہیں اور یہ دوبارہ عدلیہ کا استحقاق بن جاتا ہے۔’

سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ اس بل میں مذہبی اجتماعات کا بھی احاطہ کیا جانا چاہیے کیونکہ زیادہ تر غیر قانونی دھرنے مذہبی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہوتے ہیں جن کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ان کا احتجاج سیاسی نہیں ہے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ لندن میں ہائیڈ پارک کی مثال کو مد نظر رکھتے ہوئے اجتماعات کے لیے ایک خاص جگہ مختص کی جانی چاہیے۔

تاہم سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے تمام دلائل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے، انہوں نے سینیٹر مشتاق احمد کی غیر قانونی گرفتاری پر بھی توجہ دلائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ،’ اسلام آباد میں یہ سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے، اور قانون تمام شہریوں کو احتجاج کرنے کی اجازت دیتا ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے قوانین موجود ہیں۔’

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

جبکہ اس دوران سینیٹر پلوشہ خان نے دونوں قانون سازوں کے درمیان کھڑی ہو گئی اور بعد میں انہوں نے سینیٹر شہادت اعوان کو اپنی اور سلیم مانڈی والا کی نشست کے درمیان بیٹھنے کی درخواست کی۔

سینیٹر ثمینہ زہری نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کے اراکین کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس بات سے ان کے اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے درمیان بھی بحث کا آغاز ہوگیا۔

سیف اللہ ابڑو نے بل پیش کرنے والوں پر الزام لگایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ ملک میں سیاسی قوتوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں۔ .

کمیٹی نے اجلاس میں متفقہ طور پر مزید تین بلوں کو منظور کیا جن میں الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) بل 2024،’ مائیگرنٹس اسمگلنگ پریوینشن بل 2024’ اور “پروینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔’

Tags: بل منظور پرامن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پرامن احتجاج سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ قانون سازی مباحثے

Post navigation

Previous: غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ناگزیر ضرورت بن چکا ہے: امریکہ
Next: انگلینڈ ٹیم کو نیشنز لیگ گیمز سے پہلے بڑا دھچکا منیجر سمیت تین اہم کھلاڑی ٹیم سے دستبردار

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.