Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا کی ترقی

1 minute read
Saim Ayub and Salman Ali Agha advance in ICC ODI rankings-ICC

Saim Ayub and Salman Ali Agha advance in ICC ODI rankings-ICC

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹ اسٹار، بشمول صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے حالیہ میچوں میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت وائٹ بال اور ریڈ بال دونوں فارمیٹ میں آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں متاثر کن پیش قدمی کی۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹر رینکنگ میں، پاکستان کے کپتان محمد رضوان 612 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 24 ویں سے 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ابھرتے ہوئے اسٹار صائم ایوب جنہیں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف 3-0 سے فتح کے بعد سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، 57 پوائنٹ کی نمایاں چھلانگ لگا کر 603 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ان کی شاندار کارکردگی، جس میں سیریز میں 2 سنچریاں شامل تھیں، نے انہیں مضبوطی سے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل کیا۔

سلمان علی آغا نے بھی نمایاں بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 468 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 28 درجے ترقی کر کے 80 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق میں معمولی کمی دیکھی گئی، دونوں ایک ایک مقام گر کر بالترتیب 17ویں اور 19ویں نمبر پر آگیا۔

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے روہت شرما اور شبمن گل دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے باولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 15 ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ محمد وسیم جونیئر 61 ویں نمبر پر ہیں۔

نسیم شاہ 10 درجے چھلانگ لگا کر 61 ویں سے 51 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد نواز 6 درجے گر کر 73 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے باولر رینکنگ میں راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر آ گئے، بھارت کے کلدیپ یادیو دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بالترتیب چھٹے اور آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ صائم ایوب ایک درجہ ترقی کر کے 57 ویں نمبر پر ہیں۔

آؤٹ ہونے کے باوجود فخر زمان اور افتخار احمد ایک درجہ ترقی کر کے بالترتیب 68 ویں اور 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں، اس کے بعد انگلینڈ کے فل سالٹ اور ہندوستان کے تلک ورما ہیں۔

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی باولر رینکنگ میں دو درجے گر کر اب 599 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 23 ویں نمبر پر ہیں حارث رؤف بھی تنزلی کے ساتھ 28ویں نمبر پر آ گئے۔

نوجوان فاسٹ باولر عباس آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ شاداب خان قدرے بہتری کے ساتھ دو درجے ترقی کے ساتھ 69 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں دو درجے اوپر آگئے، 670 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سلمان علی آغا اور محمد رضوان بالترتیب 18ویں اور 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

امام الحق اور عبداللہ شفیق دونوں میں کمی دیکھی گئی ہے، وہ بالترتیب 44ویں اور 50ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ شاہین آفریدی 18 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

حسن علی اور ساجد خان بالترتیب 38ویں اور 40ویں پوزیشن پر برقرار ہیں نسیم شاہ 41ویں جبکہ ابرار احمد اور خرم شہزاد 58ویں اور 60ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں ہندوستان کے جسپریت بمرا بدستور سرفہرست ہیں، اس کے بعد جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Tags: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ اردو انٹرنیشنل اردو کھیل سلمان علی آغا صائم ایوب

Post navigation

Previous: مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیا
Next: باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی اصل کہانی کیا ہے؟

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

یہ بھی پڑہیے

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

PSL 11: Lahore Qalandars start with a win by defeating new team Hyderabad Kingsmen by 69 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا نئی ٹیم حیدرآباد کو 69 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.